لاہور: سگی ماں نے 12 سالہ بیٹی جسم فروشی پر لگا دی،دکھ بھری کہانی سن کرپولیس والےبھی کانپ اٹھے،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سگی ماں نے پیسے کی ہوس میں اپنی 12سالہ سگی بیٹی کو جسم فروشی پر لگادیا۔
لاہورپولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی دادی کی مدعیت میں تھانہ جوہر ٹاون میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جس کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے باپ کی وفات کے بعد 12 سالہ بچی کی ماں نے دوسری شادی کرلی
پولیس حکام کے مطابق اس ظالم خاتون نے پیسوں کے لالچ میں اپنی سگی بیٹی کو جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے پر لگایا جس سے تنگ آکر بعد ازاں بچی نے اپنی دادی کے گھر رہائش اختیار کرلی۔
پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
دوسری طرف پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے 11 سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کی سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔








