بلاول کی اختر مینگل سے ملاقات ، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
46

کراچی : بلاول کی اختر مینگل سے ملاقات ، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی -مینگل) کے چیئرمین سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور ملکی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا سردار اختر مینگل سے ملاقات میں کہنا تھاکہ بلوچستان کی محرومیاں دور کیے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز کیا ہے۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کے اقدامات بھی موضوع گفتگوبھی کی

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان بلوچستان کی سیاسی و سماجی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگوکی

Leave a reply