گرین شرٹس کی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی، شاداب خان نے فیصلے کی وجہ بتادی

0
42

گرین شرٹس کی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی، شاداب خان نے فیصلے کی وجہ بتادی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹی ٹونٹی کا ٹاس شاہینوں‌نے جیت لیا، کپتان شاداب خان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان شاداب خان کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ آج میچ میں اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔

پہلے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس سے 3 میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے تاہم شاہینوں نے آج شکست کا بدلہ چکانے کیلئے پھر سے حوصلے بلند کر لئے، جیت کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے حکمت عملی بنالی ہے۔ نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دےتھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیا جو کیوی بلے بازوں نے 18 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد انگوٹھے میں فریکچرکے سبب پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

Leave a reply