بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے بیٹے تیمور کی چوتھی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر تیمور کے لئے نصیحت بھرا پیغام شئیر کیا ہے-

باغی ٹی وی :بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور خان آج اپنی چوتھی سالگرہ منا رہے ہیں اور موقع پر جہاں تیمور کو پورے بھارت سے محبت بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں تو وہیں اُن کی والدہ کرینہ کپور نے بھی اپنے بیٹے کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر تیمور کی ایک تصویر اور مختصر ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور ہاتھ میں گھاس اٹھائے ہوئے ہیں اور بڑے ہی پیار سے گائے کو گھاس کھلا رہے ہیں-

کرینہ کپور نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے بچے میں آپ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ آپ کے پاس عزم اور لگن ہے اور آپ جو کرنا چاہتے ہیں آپ اس پر دل و دماغ سے توجہ دیتے ہیں جسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ جس طرح آپ گھاس اُٹھا کر گائے کو کھلا رہے ہیں تو اُسے دیکھ میرے دل سے یہی دُعا نکلتی ہے خدا آپ کو ہمیشہ اسی طرح ایک محنتی انسان بنا کر رکھے۔

14 سال کی عمرمیں تالاتوڑکرگھرسے ایک لڑکے کوملنے کے لیے نکل گئی تھیں:کرینہ کپورکے…

اُنہوں نے تیمور کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ راستے میں برف کا مزہ چکھتے ہوئے، پھولوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے، اوپر سے نیچے کودتے ہوئے، درختوں پر چڑھتے ہوئے اور اپنا سارا کیک کھاتے ہوئے آپ اپنا بچپن بھرپور طریقے سے انجوائے کرنا۔

کرینہ کپور نے لکھا کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے خوب محنت کرنا اور وہ کام کرنا جس سے آپ کو خوشی ملے۔

آخر میں اداکارہ نے تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی امّاں سے زیادہ آپ سے کوئی پیار نہیں کرسکتا ہے۔

بیٹے تیمور کی پیدائش پرکرینہ کپورکیوں روپڑیں:خبرسن کرمداح بھی روپڑے

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، بالی وڈکی اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کانام تیمور ہے-

Shares: