شراب و شباب کی محفل پر پولیس کا اچانک چھاپہ

باغی ٹی وی :ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کے حکم اور ڈی ایس پی مغل پورہ کی ہدایت کے مطابق لاہور کے علاقہ شالیمار میں شادی کی تقریب میں عیاشی اور ڈانس کرنے والی پانچ خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لیے گئے گرفتار ملزمان نے شراب اور شباب کی محفل سجا رکھی تھی .

ایس ایچ او شالیمار آصف ادریس کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس نے شادی کی تقریب میں بالائی منزل پر چھاپہ مارا تو ڈانس پارٹی میں رقص کرنے والی پانچ خواتین سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں تین مرد بھی شامل ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش انچارج انویسٹی گیشن کے حوالے کر دی گئی ہے مقدمہ میں ساؤنڈ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے

Shares: