سی آئی اے کا افغانستان میں ‘’ڈیتھ سکواڈ’’ نہتے افراد کے قتل میں ملوث:خطرناک انکشافات،خطرناک حقائق

0
42

واشنگٹن: سی آئی اے کا افغانستان میں ‘’ڈیتھ سکواڈ’’ نہتے افراد کے قتل میں ملوث:خطرناک انکشافات،خطرناک حقائق،اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار انٹرسیپٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے زیر نگرانی ایک ڈیتھ سکواڈ افغانستان میں سرگرم عمل رہا جو مدارس کے بچوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد یہ آپریشنز معطل کر دیے گئے۔

تفصیل کے مطابق انسانی حقوق، اخلاقی اقدار اور جنگ کے اصول، امریکی خفیہ ایجنسی نے افغان سرزمین پر سب کچھ پس پشت ڈال دیا۔ امریکی اخبار انٹرسیپٹ نے سی آئی اے کے زیر نگرانی مدارس کے بچوں اور عام شہریوں کے قتل عام کے دلخراش واقعات سے پردہ اٹھا دیا۔

رپورٹ کے مطابق سی آئی نے ‘’افغان سٹرائیک فورس’’ کے نام سے ایک سکواڈ بنا رکھا تھا جس کے اہلکاروں کو براہ راست سی آئی اے کنٹرول کرتی تھی اور تنخواہ بھی امریکی ڈالروں میں ملتی تھی۔

افغان سٹرائیک فورس نے 2018ء میں صرف صوبہ وردک میں دس سے زیادہ آپریشن کیے اور 51 شہریوں کو قتل کیا۔ 10 میں سے 4 چھاپے مدارس پر مارے گئے جس میں 33 بے گناہ طالبعلموں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

ایک مدرسے کے 12 طالبعلموں کو اس وقت گولیاں مار کر مار دیا گیا، جب وہ گہری نیند سوئے ہوئے تھے۔ مرنے والے طالب علموں کی عمر 9 سال سے 18 سال کے درمیان تھیں۔

انٹرسیپٹ کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب نے سکواڈ کی موجودگی کا اعتراف تو کر لیا لیکن اس قتل عام کو روکنے میں وہ بھی بے بس نظر آئے۔ تاہم طالبان کے ساتھ دوحہ امن معاہدہ طے پانے کے بعد فی الحال یہ آپریشنز روک دیے گئے ہیں۔

Leave a reply