کراچی :کراچی:آج تیسرے دن پھردھماکہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں صفورہ چورنگی کےقریب فلیٹ میں سلنڈرپھٹنےسے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
موسمیات کے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر زور دار دھماکا ہوا اور دھماکے کے فوارً بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کیا۔
دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 5افراد جھلس کر زخمی ہوئے جن میں ایک بچہ، دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر انہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جس فلیٹ میں دھماکہ ہوا وہ گذشتہ 6 ماہ سے بند تھا، اسٹیٹ ایجنٹ ایک فیملی کو فلیٹ دکھانے لایا تھا اور گھر میں لائٹ جلانے کے لیے سوئچ بورڈ کا بٹن آن کیا تو اچانک زور دار دھماکاہوگیا۔ابتدائی تفتیش میں پولیس نے دھماکا گیس لیکج کا نتیجہ قرار دیا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔