ایئرکینیڈا بھی حادثے کا شکارہوگیا

0
54

وینکوور:ایئرکینیڈا بھی حادثے کا شکارہوگیا ،اطلاعا ت کے مطابق آج کا دن یورپ اورمغربی ممالک کےلیے فضائی سفر کے حوالے سے اچھا نہیں ہے ، ایک طرف برطانوی ایئرلائنزپریورپ کے اکثرممالک میں داخلے پرپابندی لگادی گئی ہے تو دوسری طرف ایئرکینیڈا کے بارے میں معلوما ہوا ہے کہ وہ حادثے کا شکارہوگیا

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وینکوور ہوائی اڈے پرایئرکینیڈا کا بوئنگ 787 اس وقت رن وے سے پھسلا جب وہ اس فضائی کمپنی کے ملازمین کواتارنے کے لیے اس رن وے پراترا

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=Sm8ep50utWQ

ادھر ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہٰیں ہے ، ادھر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں کہ جہازکے پھسلنے کی وجوہات کیا ہیں

 

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس امکان پربھی غورکیا جارہا ہے کہ کہیں بوئنگ 787 میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے یا پھرپائلٹ اس صورت حال پرقابونہیں پاسکا

Leave a reply