قومی اسمبلی کے 2 خالی حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

0
45

قومی اسمبلی کے 2 خالی حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 2 خالی حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

حلقہ پی پی 51 گجرانوالہ اور کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا،این اے 45 کرم ، 75 سیالکوٹ ، پی پی 51 گجرانوالہ اور نوشہرہ میں ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہو گا

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 25 سے 30 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی ا سکروٹنی 6 جنوری تک کی جائے گی،اریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو امیدوار ایپلٹ ٹریبونل میں 11جنوری تک چیلنج کر سکیں گے

امیدواروں کی حتمی فہرست 20 جنوری کو جاری کی جائے گی،امیدواروں کو انتخابی نشان 21 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ،
پی ایس 43 سانگھڑ ، 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہو گا،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 23 سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو امیدوار ایپلٹ ٹریبونل میں 8 جنوری تک چیلنج کر سکیں گے ،امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ چاروں صوبوں میں تمام خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انتخابات کے انعقاد کے دوران کویڈ 19 کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں .

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ اس وقت پورے ملک میں 8 حلقوں پر ضمنی انتخابات زیر التواء ہیں جن میں 6 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کی نشستیں شامل ہیں ،بلوچستان اسمبلی کی 1 ، سندھ اسمبلی کی 3، پنجاب اسمبلی کی 1 اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کی 1 نشست شامل ہے جبکہ قومی اسمبلی کیلئے پنجاب اور خبیر پختونخوا سے ایک ایک نشست خالی ہے، ان تمام حلقہ جات پر ضمنی انتخابا ت کا انعقاد کویڈ 19کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔

Leave a reply