سینیٹ انتخابات، کونسی پارٹی کو کتنی نشستیں مل سکتی ہیں ؟

0
49

سینیٹ انتخابات، کونسی پارٹی کو کتنی نشستیں مل سکتی ہیں ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آیا ہے ، سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے پارٹی سیٹوں کی کیا صورتحال بنے گی، اسکی تفصیل سامنے ‌آئی ہے

پی ٹی آئی کی سینیٹ میں موجودہ 14 نشستیں ہیں ،7 سینیٹرزریٹائر ہوں گے ،پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا سے 10پنجاب سے 6 سینیٹ نشتیں ملنے کا امکان ہے،پی ٹی آئی کو اسلام آباد سے 2 ،سندھ سے 2، بلوچستان سے 1 سینیٹ نشست ملنے کا امکان ہے

مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں نشستیں 30 سے کم ہو کر 18 رہ جائیں گی ،مسلم لیگ ن کو سینیٹ میں صرف پنجاب سے 5 نئی نشستیں ملنے کا امکان ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں نشتیں 21 سے کم ہو کر 19 رہ جائیں گی ،ایم کیو ایم کی سینیٹ میں نشستیں 5 سے کم ہو کر 3 رہ جائیں گی

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے باعث فاٹا سے سینیٹ میں کوئی نئی نشست نہیں آئے گی ،سینیٹ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام ف کے سینٹرز کی تعداد 5 ہونے کا امکان ہے،پی ڈی ایم جماعتیں بلوچستان اور کے پی میں اتحاد کرکے 1 مزید نشست حاصل کر سکتی ہے ،سینیٹ میں نیشنل پارٹی اور پختوانخوا ملی عوامی پارٹی کی نشتیں 2، 2 رہ جائیں گی،جی ڈی اے کی سندھ سے 1 نشست آنے کی صورت میں سینیٹ ارکان کی تعداد 2 ہو جائے گی

انتخابات کے بعد سینیٹ میں نشستوں کی تعداد 104 سے کم ہو کر 100 رہ جائے گی ،سینیٹ انتخابات 2021 کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 49 ہونے کا امکان ہے،

وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز سے سینٹ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف حلقوں کی طرف سے بیانات بھی جاری کئے گئے اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں کے بارے بھی آراء کا اظہار کیا گیا جس سے کچھ ابہام پیدا ہوا۔ابھی تک الیکشن کمیشن نے اس بارے کوئی بیان جاری نہ کیا تھا مگر اب محسوس کیا گیا ہے کہ صورت حال کو آئین اور قانون کی روشنی میں واضح کیا جائے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ سینٹ آف پاکستان کےنصف اراکین مورخہ 11 مارچ 2021 ءکو اپنی 6 سالہ مدت میعاد پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے ۔ آئین کے آرٹیکل 224 کے ذیلی آرٹیکل 3 کے تحت جو نشستیں اپنی مدت میعاد مکمل ہونے کے بعد خالی ہونگی ان پر الیکشن کا انعقاد قبل از 30 ایام نہیں ہو سکتا۔ یعنی ان خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق 10 فروری 2021ء سے قبل نہیں ہوسکتا ۔عام طور پر سینیٹ کے گزشتہ 4 سے 5 انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوتے رہے ہیں اس بار بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک انتخابی پروگرام کی صورت میں جاری کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہاں اس امر کا واضح کرنا بھی ضروری ہے ۔کہ آئین کے آرٹیکلز 218(3) ، 224(3) اور الیکشن ایکٹ2017 کی شق 107کے تحت سینٹ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ۔اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ۔ اور ان کو آئین اور قانون کی روشنی میں نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔

Leave a reply