ترکی کی اپوزیشن جماعت کی سابق نائب سربراہ کو 20 سال قید کی سزا کا حکم ، جرم کیا تھا
باغی ٹی وی ترکی کی اپوزیشن جماعت کی سابق نائب سربراہ کو 20 سال قید کی سزا کا حکم
ترکی کی ایک عدالت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق نائب سربراہ لیلیٰ گوون کو 20 سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے
لیلیٰ گوون پر الزام ہے کہ وہ ایک مسلح دہشت گرد تنظیم کی رکن رہیں اور کئی بار اس تنظیم کے لئے مہم بھی چلاتی رہی ہیں.
واضح رہے کہ ترکی میںکرد علیحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں جبکہ ترکی ان کی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے .کرد علیحدگی پسندوں کی ترکی کے خلاف مسلح بغاوت بھی جاری ہے . ترکی میں کرد مجموعی آبادی کا بیس فیصد کے قریب ہیں۔ ترکی میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سن 1984 سے ترکی کے جنوب مشرقی حصے کی خودمختاری کے لیے مسلح جدوجہد شروع کیے ہوئے ہے، جب کہ اس مسلح تنازعے میں مجموعی طور پر چالیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔