پاکستان کی پیرس کلب کے ممبران سمیت 19 قرض دہندگان کے ساتھ بات چیت ، کہاں تک ہوئی کامیاب

0
34

پاکستان کی پیرس کلب کے ممبران سمیت 19 قرض دہندگان کے ساتھ بات چیت ، کہاں تک ہوئی کامیاب

باغی ٹی وی عالمی سطح پر پھیلنے والی کورونا وباءکے باعث قرضوں کی ادائیگی میں عارضی معطلی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب آج وزارت اقتصادی امور ڈویژن اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں چین ،فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے اعلی سفارتی حکام کے علاوہ اقتصادی امور ڈویژن کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ جی۔20 ممالک نے پیرس کلب کے قرض دہندگان کے ساتھ مل کر کورونا وباءکے خلاف جنگ میں دباو کا شکار ممالک کو مالی ضروریات کی فراہمی کے لئے ڈیبٹ سروس معطلی اقدام (ڈی ایس ایس آئی) کا اعلان کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے اس اقدام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قرض دینے والے اکیس ممالک سے ایک اعشاریہ 7 ارب ڈالر کے قرض کی عارضی معطلی کے لئے بات چیت کی۔
حکومت پاکستان نے پیرس کلب کے ممبروں سمیت 19 دوطرفہ قرض دہندگان کے ساتھ کامیابی کے ساتھ بات چیت کی اور دوبارہ طے شدہ معاہدوں کا خاتمہ کیا۔ اس حوالے سے معاہدوں پر فرانس، سوئٹزرلینڈ اور چین کے ساتھ باضابطہ دستخط ہو گئے ہیں۔
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے جی۔ 20 اور پیرس کلب ممالک کے ذریعے فراہم کردہ قرض معطلی کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے کورونا وباءکے باعث مشکل وقت میں پاکستان کو لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے اور معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں کافی مدد ملے گی۔
٭٭٭٭

Leave a reply