کرونا کے نئے ورژن نے دنیا کو پھر سےمفلوج کردیا، متاثرین کی تعداد آٹھ کروڑ کے ہندسے کو چھونےلگی

0
51

کرونا کے نئے ورژن نے دنیا کو پھر سےمفلوج کردیا، متاثرین کی تعداد آٹھ کروڑ کے ہندسے کو چھونےلگی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد7کروڑ74لاکھ سے زائد ہوگئی. ہلاکتوں کی تعداد17لاکھ5ہزارسے زائد ہو گئی.دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ5کروڑ43لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے . امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعدادایک کروڑ83لاکھ سے زائد ہو گئی . جبکہ امریکا میں مزید617افراد ہلاک،ہلاکتیں3لاکھ25ہزارسے زائد ہوگئیں

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعدادایک کروڑ75ہزارسے زائد ہوگئی.بھارت میں مزید302افرادہلاک،ہلاکتیں ایک لاکھ46ہزار سے زائد ہو گئیں،کورونا وبا کی نئی قسم کی شناخت برطانیہ کے علاوہ اٹلی، ڈنمارک، نیدرلینڈ، آسٹریلیا اور بلجیئم میں بھی کی گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کی شناخت کے بعد سے پوری دنیا میں یہ سوال پوری شدت سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا ایجاد کردہ کورونا ویکسین نئی قسم کے وائرس کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو گی؟
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور رپورٹس ملنے کے بعد جن کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں ایئرپورٹس سے باہر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

بھارت نے برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر 23 سے 31 دسمبر تک کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق کویت نے اپنی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2021 تک ہو گا۔

اخبار کے مطابق کویت کی ہوابازی اتھارٹی نے سب سے زیادہ رسک کے حامل ممالک کی فہرست میں برطانیہ کا نام شامل کرلیا ہے۔ برطانیہ سے کویت آنے والی تمام پروازوں کو مکمل طور پہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Leave a reply