سیریز کھو جانے کے باوجود بھی مصباح ٹیم کی کارکردگی پر خوش کیوں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ میںٹی 20 سیریز کھو جانے کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں. پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔
نیپئر میں میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ سیریز ہمارے لیے ایک ٹف سیریز تھی، ہمیں سیریز کی تیاری کے لیے چھ دن ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیسرے میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے، اس جیت میں سب نے حصہ ڈالا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر وائٹ واش بچالیا، جبکہ سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ تاہم مصباح الحق نے آخری ٹی ٹوئنٹی کی جیت سے متعلق کہا کہ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ محمد رضوان نے دباؤ میں اچھا کھیلا، محمد حفیظ نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں اسی اعتماد کو لے کر جائیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ محمد رضوان ٹیسٹ میں اچھا کھیل رہا ہے اس کی اس پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوگا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے ٹیم کی تیاری بہتر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف آج کا میچ جیت گئی ہے اور سیریز دو ایک سے ہار گئی ہے . پاکستان کو ٹی 20 کی سپیشلسٹ ٹیم جانا جاتا ہے اس سیریز کھو جانے کے بعد بھی مصباح ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں.








