پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے حالیہ انٹرویو میں اہلیہ اور اداکارہ عروہ حسین کی شخصیت کو متاثر کُن قرار دیا۔

باغی ٹی وی : لائیو انسٹاگرام سیشن کے دوران انٹرویو میں فرحان سعید سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا؟

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پوری زندگی مضبوط اورمددگار خواتین سے گھری رہی۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ان خواتین کی شروعات ان کی والدہ سے ہوتی ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر میرا سا تھ دیا، اس کے بعد میری زندگی کی سب سے مضبوط ترین خواتین میری دادی، عروہ، میری بھابھیاں اور بہنیں ہیں جنہوں نے مجھے ہمت اور طاقت دی اور ہر قدم پر سپورٹ کیا-

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں پاکستان میڈیا میں وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث شادی کے محض چارسال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں تویہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی چل رہا ہے نعد میں جن کی تردید عروہ کے والد نے کی تھی۔

عروہ حسین کے والد کا بیٹی کی طلاق کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں اور کہا تھا کہ نہ ہی عدالت میں ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔

اداکارہ کے والد نے بتایا تھا کہ آئندہ ماہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔

اداکارہ کے والد کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا گیا اور کہا تھا کہ فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی غلط افواہیں نہ پھیلائی جائیں-

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

اگرچہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبروں کو ان کے والد نے جھوٹا قرار دیا ہے تاہم ایسی خبروں پر تاحال دونوں ستاروں اور نہ ہی اس حوالے سے اداکارہ کی بہن ماورا حسین نے کوئی بیان دیا تھا۔

خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کےچار سال بعد راستے جدا کر لئے

Shares: