معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈراموں کا المیہ ہے کہ خاتون ڈراما نگار ہی ہمارے ڈراموں میں ساس بہو اور نند بھابھی جیسے رشتوں کی تذلیل کررہی ہیں۔
باغی ٹی وی : خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ڈراموں کی کہانی سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جدو جہد لفظ پر یقین نہیں کرتے خلیل الرحمن کے مطابق زندگی میں جدو جہد 2 نمبر لوگ کرتے ہیں ایک نمبر لوگ محنت کرتے ہیں-
خلیل الرحمن نے بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ یعنی لڑکے اور لڑکی کے درمیان دوستی پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا میں ایک بات ڈنکے کی چوٹ پر کہنا چاہتا ہوں کہ لڑکی اور لڑکے میں کوئی دوستی نہیں ہوتی یہ دنیا کا سب سے بڑا اور سفید جھوٹ ہے دونوں گھات پر بیٹھے ہوئے ہیں خصوصاً آدمی -اور جن کو اگر میری اس بات سے کوئی پریشانی ہے تو وہ بھگت کے 4 سال بعد آکر میرے سے بات کرے-
میزبان نے خلیل الرحمن سے سوال کیا آپ سے شوبز میں لوگ بہت ڈرتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟ جس پر خلیل الرحمان نے کہا لوگ مجھ سے اسلیے ڈرتے ہیں کیونکہ میں اپنے کام کے ساتھ ایماندار ہوں ۔ بددیانت ڈریں گے مجھ سے اور جو ایماندار ہیں وہ نہیں ڈرتے۔
پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف
میزبان نے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اب ہماری کہانیوں میں افیئرز کے علاوہ کوئی اور موضوعات رہے نہیں اور زیادہ تر اسی موضوع پر ڈرامے بن رہے ہیں اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟
خلیل الرحمن نے کہا سب سے بڑا اسٹگما (بدنما داغ) یہ ہے کہ یہاں ساس، بہو، نند اور بھابھی کے اوپر ڈرامے بن رہے ہیں اور 99.99 فیصد ان ڈراموں کی کہانیاں عورتیں لکھ رہی ہیں اور یہ ان چاروں رشتوں کو ذلیل کررہی ہیں اور یہ ہمارے ڈراموں کا المیہ ہے۔
قومی کپتان بابر اعظم کے جنسی ہراسانی والے کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا وہ لڑکی بہت ہی خراب ہے جو 10 سال بابر اعظم کے ساتھ ریلیشن میں رہی اور اب آکر اس کے بارے میں بکواس کررہی ہے۔ مجھے معاف کریں میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
آجکل ٹیلنٹ نہیں بلکہ انسٹاگرام فالوورز کے حساب سے کاسٹ کیا جارہا ہے علی عباس
ٹک ٹاک کے بارے میں بھی خلیل الرحمن نے کہا کہ میں ان چیزوں پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
خلیل الرحمن قمر نے مستقبل میں سیاست میں آنے کے بارے میں کہا کہ مجھے نہیں پتہ اور وزیر اعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔








