اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب کوبڑی کامیابی مل گئی ، پیسے ہی پیسے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی، ایک اور ملزم پلی بارگین کے لیے تیار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم احسان الہٰی نے پلی بارگین کے لیے درخواست دائر کر دی، ملزم پر سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کروانے کا الزام ہے۔ملزم نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے لیے رشوت دی تھی۔
ادھر احتساب عدالت نے آدم خان جوکھیو اور لال محمد کی پلی بارگین کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، عدالت نے کراچی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر الاٹیز سے جعل سازی کے ریفرنس میں ملزمان آدم خان جوکھیو اور لال محمد کی پلی بارگین درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواستیں مسترد کر دیں۔