دہشت گردوں کا گھیرا تنگ:آواران میں سیکورٹی اداروں‌ کی زبردست کارروائی

0
31

راولپنڈی:دہشت گردوں کا گھیرا تنگ:آواران میں سیکورٹی اداروں‌ کی زبردست کارروائی: ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کا گھیرا تنگ سے تنگ ہوتا جارہا ہے ادھرآج دہشت گردوں کی ایک کمین گاہ پرحملے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے

پا ک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے اس واقعہ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اطلاعات کی بنیاد پردہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے کہ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار شعیب شہید ہوگئے

ترجمان کے مطابق ایک دہشت گرد مارا گیا ہے جبکہ ایک ہی گرفتارکرلیاگیا ہے ، ترجمان کےمطابق اس کارروائی کے دوران سیکورٹی فورس کو دہشت گردوں کے زیراستعمال بھاری اسلحہ ،بارودی سرنگیں اوردیگربھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے

یاد رہے کہ آج ستوال سیکٹرپر بھی بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے ، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچایا ہے

Leave a reply