عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار ہونے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ وہ آئسولیشن میں اپنے گھر کی چھت پر بیٹھ کر ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے گیت سُنتی ہیں۔

باغی ٹی وی :گزشتہ روز ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی 20ویں برسی منائی گئی اور اس موقع پر جہاں دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں نے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا تو وہیں کورونا وائرس کی شکار ماہرہ خان نے بھی عظیم فنکارہ کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا-


ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے گھر کی چھت پر بیٹھی غروب آفتاب اور آسمان پر چمکتےچاند اورستاروں کے حسین منظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر میڈم نور جہاں کا معروف گیت ’چاندنی راتیں‘ بھی چل رہا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پرانے گیت سُنے، بہت کچھ پڑھا ہے، تحریریں لکھی ہیں، کچھ حیرت انگیز فلمیں دیکھی ہیں، زندگی کے بارے میں سوچتے ہوئے مسکرائی اور پھر روئی بھی ، موم بتیاں روشن کیں اور ہر اندھیری رات کو روشن کیا۔

اداکارہ نے افسردہ ہوتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنا بیٹا پہلے سے کہیں زیادہ یاد آیا، مجھے ان لوگوں کو دیکھنے کا دل کیا جو مجھے بہت پسند ہیں۔

اُنہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ور میں اپنی اس تکلیف میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتی رہی کہ جس نے مجھے زندگی دی جو میں آج بسر کررہی ہوں۔

امید ہے بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گی ماہرہ خان

ماہرہ خان نے سالگرہ پر پیغام بھیجنے اور ان لے لئے صحتیابی کی دعاؤں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا-

ماہرہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہاں چھت پر بیٹھی ہوں اور اس خوبصورت آسمان کو دیکھتے ہوئے میڈم نور جہاں کا مقبول ترین گیت ’چاندنی راتیں‘ سُن رہی ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ جب ہم فراموش ہوجاتے ہیں تو ہم واقعی مر جاتے ہیں لیکن میڈم نور جہاں ہمیشہ ہمارے ساتھ تھیں اور رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا ہے۔

نور جہان کی 20 ویں برسی پر بشری انصاری کا عظیم گلوکارہ کومنفرد انداز میں خراج…

ملکہ ترنم نور جہان کی آج 20 ویں برسی منائی جا رہی ہے

Shares: