گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا "گورنرز یوتھ پروگرام” کی افتتاحی تقریب سے خطاب، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہم صوبے بھر کے ہنرمند نوجوان اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی راہ ہموار کر سکیں گے.
گورنرز یوتھ پروگرام کا اصل مقصد دورافتادہ اضلاع کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے اور کیریئر کی رہنمائی کے مواقعوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد و رہنمایی فراہم کرنا ہے. گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ تمام معاشی و معاشرتی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت و شمولیت کو پالیسی سازی کا لازمی حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے.
گورنرز یوتھ پروگرام اجراء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، خضدار، پشین، نوشکی، مستونگ اور خاران سمیت چھ اضلاع میں کیا جا رہا ہے. ان اضلاع کا انتخاب یونیورسٹی آف بلوچستان، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بیوٹمز یونیورسٹی سمیت بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپسیز کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے. بلوچستان کے نوجوانوں کو کبھی بھی ریاست تنہاء نہیں چھوڑے گی بلکہ آپ سب کے روشن اور ترقی یافتہ مسقبل کی ضامن ہے.
گورنرز یوتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال، سینٹر انوارالحق کاکڑ، سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز صاحبان, نواب زاده سیف اللہ مگسی اور انڈیویجول لینڈز کی سربراہ گل مینہ بلال سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی.