چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر خصوصی پرواز کا مطالبہ،
سینیٹر رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر سال کیطرح امسال بھی پی آئی اے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی پرواز چلائی جائے،
سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ہر سال اسلام سے لاہور تا سکھر 26 دسمبر کو پی آئی اے کا خصوصی پرواز چلتی تھی،
امسال پی آئی اے نے خصوصی فلائٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو انکی برسی کے موقعہ پر حراج عقیدت پیش کرنے ہزاروں پرستار گڑھی خدا بخش جاتے ہیں،
سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ پارٹی قائدین و کارکنان کی سہولت کیلئے پی آئی اے 26 دسمبر کو خصوصی پرواز کا اعلان کرے،