راوالپنڈی: بھارت اپنی خصلت پر بضد ، ہر اہم موقع پر پاکستان کےلیے مسائل پیدا کرنے کی سازشوں سے باز نہیںآرہا . ایک طرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان امریکہ اہم دورے پر پہنچ چکے ہیںتو دوسری طرف بھارت نے کنٹرول لائن پر پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ شروع کرکے اپنی خصلت کا ثبوت دے دیا ہے. بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک محافظ وطن حوالدار شہید
پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ پر آئی ایس پی آر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نےفائرنگ کرنےوالی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا .آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نےبٹل،ستوال،خنجار،نکیال،جندروٹ سیکٹرپرراکٹ اورمارٹرگولے برسائے .بھارتی بلااشتعال فائرنگ سےدولڑکیوں اورخاتون سمیت 4افرادزخمی ہوئے ہیںجبکہ اس فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منظورعباسی شہیدہوگئے ہیں.آخری اطلاعات آنے تک دونوں طرف سے فائرنگ جاری تھی