سناہےوزیراعظم3سال بعدبھی ٹریننگ پرہیں، بلاول نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلادیے

0
46

سناہےوزیراعظم3سال بعدبھی ٹریننگ پرہیں، بلاول نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلادیے

باغی ٹی وی رپورٹ :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیرا عظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ سنا ہےوزیراعظم3سال بعدبھی ٹریننگ پرہیں شہید بینظیر بھٹو کے نظریے کو آگے لے کر چل رہے ہیں،پورے پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ سے کام کیے.کراچی کے لیے ایک اور میگا منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا.تھرکے کوئلے سے پورے ملک کیلئے بجلی پیدا کی جارہی ہے.ملیر ایکسپریس وے بہت بڑا منصوبہ ہے.ہمارے منصوبے وفاقی حکومت سے کہیں آگے ہیں.منصوبے کراچی کے کاروبار کے لیے فائدہ مند ہوں گے.سندھ سمیت تمام صوبوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا،18ویں ترمیم کے بعد صوبوں پر زیادہ ذمہ داریا ں،بلاول بھٹو.پورے پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے کام کیے،

ان کا کہنا تھا عوام کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے، حکومت کے کم فنڈ زمیں بھی زیادہ کام کرتے ہیں.دریائے سندھ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں سب سے بڑا پل بنایا ہے،تھر میں خواتین ٹرک ڈرائیونگ سے لے کر انجینئرنگ کے شعبےمیں کام کررہی ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کے ذریعے تمام صوبوں اور وفاق سے زیادہ پراجیکٹ کئے.پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تمام صوبوں اور وفاق سے زیادہ پراجیکٹ کئے،اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں گے.مشکل حالات میں زیادہ سے زیادہ کام کریں گے.حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہی ہے.سنا ہے 3سال سے وزیراعظم ٹریننگ پر ہیں.آپ نے تو 90دن میں کرپشن ختم کرنی تھی،افسوس کی بات ہے کہ آج پاکستان افغانستان سے بھی ترقی میں پیچھے ہے،

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے پاکستان میں مہنگائی افغانستا ن اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے، وزیراعظم میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں ہے، جو بھی مشکل آئے وزیراعظم کا ایک ہی جواب آتا ہے میں کیا کروں.مسئلہ کشمیر پر بھی وزیراعظم نے یہی کہا کہ میں کیا کروں.اگر آپ کے پاس مسائل کا حل نہیں ہے تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں.ہم نے بھی دنیا بھر کے معاشی بحران کا سامنا کیا تھا،ہم نے معاشی بحران میں ایک دن بھی یہ نہیں کہا کہ ہم کیا کریں.بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اس لیے شروع کیا تاکہ غریب کی مدد کریں.پیپلزپارٹی نے اپنےد ور میں تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کیا،پیپلزپارٹی نےد ہشتگردی کا مقابلہ کیا،ہم جانتے ہیں عوام کو مشکل سے کس طرح نکالنا ہے.آج عوام تاریخی غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں،ہم نے اس نااہل وزیراعظم کو گھر بھیجنا ہے،پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے لیے سوچتی ہے،پیپلزپارٹی کے تمام اراکین نے اپنے استعفے جمع کرادیئے ہیں ،ہم نے ایسا ماحول بنانا ہے جس سے عوامی حکومت آسکے

بلاول نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،افسوس،پاکستان افغانستان اوربنگلادیش سے پیچھے ہے، وزیراعظم نےکہاعوام مشکل میں ہیں تومیں کیاکروں،وزیراعظم کےپاس عوامی مسائل کاحل نہیں توگھرچلےجائیں،ملک کومشکل سےنکالنےکاحل ہمارےپاس موجودہے.پیپلزپارٹی دورمیں تنخواہ اورپنشن میں اضافہ ہوا،معاشی اعشاریےبہترہیں توعوام خودکشیاں کیوں کررہےہیں،مشکل حالات میں وزیراعظم کاایک ہی جواب ہوتاہےمیں کیاکروں،اگرتیاری نہیں تھی توخیبرپختونخوامیں کیا کررہے تھے؟

Leave a reply