وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوئے اہم فیصلے

باغی ٹی وی رپورٹ : وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ذرائع کے مطابق ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر مزید مشاورت کی ہدایت کردی، مشاورت متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے کی جائے، کمیٹی کی ہدایت، کراچی سرکلر ریلوے کا نظام پاکستان ریلویز چلائے گی، کراچی سرکلر ریلوے کا کچھ حصہ نجی شراکت داری کے تحت چلایا جائے گا،

اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ روزگار کے مواقع، سرمایہ کاری اور معیشت کے دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ جولائی سے نومبر تک برآمدات میں 2 فیصد اضافے سے تجارتی خسارہ بہتر ہوا، درآمدات پر بھی اس عرصہ میں کنٹرول دیکھا گیا۔

سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے کورونا وباء کے معیشت پر اثرات کنٹرول رہے، دیگر ممالک کی معیشتوں پر وباء کے گہرے منفی اثرات ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں معیشت کی بحالی دیکھی گئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی مرتب کی گئی،معیشت کی بحالی سمیت ایکسٹرنل اکائونٹس میں بھی بہتری آئی۔ترسیلات زر اور تجارتی توازن میں بھی نمایاں بہتری آئی۔

ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیاں معیشت کی بحالی کیلئے بہتر رہیں، مالیاتی پالیسیوں کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کے بہتر اثرات مرتب ہوئے۔

Shares: