فجرلقمان کے ڈیزائن کردہ لباس مقبولیت کی انتہا تک پہنچ گئے

0
51

لاہور:فجرلقمان کے ڈیزائن کردہ لباس مقبولیت کی انتہا تک پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ویسے تو کئی برانڈز کے لباس نے کافی عرصے سے اپنی جگہ بنارکھی تھی مگرپچھلے دوسالوں سے لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان پاکستانی ڈیزائنر فجرلقمان نے نئے پرکشش اورمعیاری ڈیزائن کے حامل لباس مارکیٹ میں پیش کرکے اپنا مقام پیدا کرلیا ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق نوجوان ڈیزائنرفجرلقمان مغربی اور ایسے ہی جدید قسم کے معیاری ڈیزائن کے حامل لباس بنانے میں بہت فن رکھتی ہیں

فجر لقمان پاکستان کے معروف تجزیہ نگار،سنیئرصحافی اور ٹاک شوز کے میزبان مبشر لقمان کی بیٹی ہیں ، اس سے قبل وہ ڈی ایچ اے میں ایک آؤٹ لیٹ میں منعقدہ ایک نمائش کے ذریعے اپنے کام کی نمائش کرچکی ہیں۔ اس وقت فجرلقمان کا فوکس مغربی لباس پر تھا جس میں بنیادی طور پر ریشم ، کاٹن اور پیور چیزیں تھیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق نوجوان ڈریس ڈیزائنر ابھی تو ایک طالب علم ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ فجرلقمان ڈریس ڈیزائننگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ نیو برانڈز بہت جلد بلندیوں کوچھونے لگے ہیں ، پچھلے سال شروع ہونے والے یہ برانڈز 10 ہزارلوگوں کی طرف سے پسند کیے جاچکے ہیں

ادھر اس سلسلے میں فجرلقمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہل ذوق کی طرف سے بہت زیادہ دلچسپی کے بعد اس پیشے کوباقاعدہ ایک کاروباری شکل دے کراسے ہرچاہنے والے تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہیں‌

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوجوان ڈیزائنرزکے تیار کردہ لباس اس کے لیے مستقبل میں ایک بہت بڑا مقام بنانے میں معاون ثابت ہوگا

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فجرلقمان نے کہا کہ ان کے اس کام میں انہوں نے بہت سفرکیے اورپھریہ کام ٹورازم میں بھی ایک اپنا مقام بنائے گا ،فجرلقمان کہتی ہیں کہ وہ آگے چل کرمزید ڈیزائنوں کے ساتھ تجربہ کرنا پسند کرتی ہیں۔

یہ بات یاد رہےکہ فجرلقمان کے تیارکردہ اعلیٰ معیاری لباس پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات ، یشما گل اور ماڈل نمرا خان نے پسند کیے تھے اورپھران کوپہن کراعزاز بخشا تھا

Leave a reply