وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہندوؤں کے مسلمانوں کے ساتھ بطور اقلیت ناروا سلوک ہی قیام پاکستان کی وجہ بنا۔ آج بھی بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں اور مخصوص ہندو ذاتوں کا استحصال جاری ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دوسری جانب پاکستان نے ہر دور میں اقلیتوں کو مذہبی، سیاسی و تعلیمی خواہشات پوری کرنے کی مکمل آزادی فراہم کیا۔

پاکستانی معاشرے اور عوام نے اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو کبھی قابل قبول نہیں سمجھا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کرسمس اور یوم قائد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے ملکی ترقی میں مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی جھنڈے میں سفید رنگ کی حرمت سب کے لیے مقدم ہے۔

انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو کرسمس اور یوم قائد کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن قائد کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتوں سے یکجہتی کی تجدید کا دن ہے۔

Shares: