طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے، کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، اپوزیشن کے اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے،عوام کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے
ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت، متعلقہ محکمے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں،احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے

یوم قائد، کرسمس تقریبات پر بہترین انتظامات،وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی کابینہ کمیٹی امن و امان‘پولیس اورانتظامیہ کو شاباش، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات کے باعث یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں، تقریبات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے پر مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،متعلقہ اداروں نے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے، اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے – ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق آئسولیشن میں ہوں تاہم صوبے کے ضروری انتظامی امور گھر سے باقاعدگی سے نمٹا رہا ہوں – صحت یابی کیلئے دعاؤ ں پر عوام کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اپوزیشن کے عوامی اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا- ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے -عوام کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے –

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے- متعلقہ محکمے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں – کابینہ کمیٹی صورتحال کو مانیٹر کرتے ہوئے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائے- دوسری لہر شدت اختیار کررہی ہے، عوام سے احتیاط کی اپیل ہے- کورونا سے بچاؤ کے لئے کسی کوبھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے- حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔
یوم قائد، کرسمس تقریبات پر بہترین انتظامات،وزیر اعلیٰ کی کابینہ کمیٹی امن و امان‘ پولیس اورانتظامیہ کو شاباش، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنییوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان‘ پولیس،انتظامیہ اور قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں کو شاباش دی ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے شاندار طریقے سے فرائض سرانجام دیئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث صوبے بھر میں یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں۔نئے پاکستان میں مسیحی برادری نے محفوظ اوربہترین ماحول میں کرسمس کی تقریبات منائیں۔

یوم قائدؒ کی تقریبات کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے گئے، جس پر میں متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں اورتقریبات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے پر مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی۔متعلقہ محکموں اوراداروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کا نامور محقق، نقاد و ناول نگار شمس الرحمن فاروقی کے انتقال پر اظہار تعزیت ، وزیر اعلی عثمان بزدار نے نامور محقق، نقاد و ناول نگار شمس الرحمن فاروقی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے شمس الرحمن فاروقی مرحوم کی اردو ادب کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تنقید اور تحقیق کو نئی جہت دی – شمس الرحمن فاروقی مرحوم کی اردو ادب کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے –

Shares: