ایکسائزاسکواڈ اور موٹروے پولیس میں جھگڑا ہوگیا:کیش سے بھری ہوئی گاڑی غائب ہوگئی

0
51

نوشہرہ :ایکسائزاسکواڈ اور موٹروے پولیس میں جھگڑا ہوگیا:کیش سے بھری ہوئی گاڑی غائب ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے قریب ایکسائز اسکواڈ اورموٹروے پولیس میں ہاتھاپائی ہوئی۔

موٹر وے پولیس کے پیٹرولنگ آفیسر نصراللہ خان نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اکوڑہ خٹک کے قریب بغیر اجازت جی ٹی روڈ پر ناکہ لگانے سے منع کرنے پر ایکسائز اسکواڈ اہلکار موٹروے پولیس سے الجھ پڑے۔

انسپکٹر ریاض خان اورسب انسپکٹر فہیم خان سمیت پانچ اہلکاروں نے گھسیٹا، موبائل فون چھین لیا اور 30 سے 40 ایکسائز اہلکاروں نے موٹروے پولیس کو یر غمال بنایا۔

محکمہ ایکسائز نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ ایکسائز اہلکارمنشیات اسمگلنگ کی اطلاع پرڈیوٹی پر موجود تھے اور مشتبہ گاڑی کی تلاش میں گاڑیاں روک رہے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے سبب منشیات سے بھر ی گاڑی کا کھوج نہ لگایاجاسکا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق واقعہ گزشتہ روزپیش آیا تھا اور تھانا اکوڑہ خٹک میں محکمہ ایکسائز اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a reply