تل ابیب :جیسا کروگے ویسا بھرو گے:اورپھراسرائیل کے ساتھ وہی ہوگیا،اطلاعات کے مطابق دنیا بھرمیں حکومتوں کوکمزورکرنے اوروہاں عوام کوریاست کے خلاف بھڑکانے میں اسرائیل نے کوئی کسرنہیں چھوڑی ،خصوصا عالم اسلام میں بےچینی کاذمہ داراسرائیل ہے ، پاکستان میں بھی ریاست کے خلاف عوام کواکسانے والوں کے کُھرے اسرائیل تک پہنچتے ہیں

 

 

اورپھر وہی ہوا جوضرب المثل ہے کہ جیسا کروگے ویسا ہی بھروگے ، دنیا میں آگ لگانے والے اسرائیل میں آگ بھڑک اٹھی ہے ، صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ حکومت میں ان کے کچھ ہی دن باقی بچے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

 

 

 

گزشہ چھ ماہ سے بن یامن نتن یاہو کے مخالفین ہفتے وار احتجاجی ریلیوں میں ان کی حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، نتن یاہو پر مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہی کا الزام ہے۔

نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے میں حکومت کی غفلت اور کمزور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ستائیسویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے تاہم بن یامن نتن یاہو علاقے کے خیانت کار بعض عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو اپنی حکومت کی بڑی کامیابی کے دعوے کے ساتھ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Shares: