پشاور:خیبرپختونخواہ حکومت چھاگئی:غریبوں کوکھانے لیے پیسے دینے لگی ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خوا میں ایکسٹریم کولڈ ویدر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔دوسری طرف بے گھرغریبوں کوکھانے کے لیے پیسے بھی دینے لگی
تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلیف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ صوبے میں انتہائی سرد موسم کی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، جس میں بے گھر افراد کو شیلٹر اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔
اعلامیے میں ڈپٹی کمشنرز کو بےگھر افراد کے لیے شیلٹر اور کھانے کے فوری بندوبست کی ہدایت کی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق ناشتے کے لیے 100 روپے اور دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے 2،2 سو روپے فی کس مختص کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی تا کشمیر جاڑا پورے جوبن پر ہے، شمالی بلوچستان شدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری نیچے آ گیا، سڑکوں اور پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی 8 اور قلات میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا








