شیخوپورہ: کیا آپ یہ کلچرچاہتے ہیں جہاں :شادی کے موقع پرفائرنگ کرکے انسانوں کا قتل کیا جاتا ہے ،اطلاعات کے مطابق تعلیم کے باوجود جہالت اپنے عروج پر ہے ، لوگ شادیوں پراس قدر بے قابوہوجاتے ہیں کہ کہ کسی کی پہچان نہیں رہتی اورپھراپنے ہی ہاتھوں سے اپنی خوشیوں کا قتل کربیٹھتے ہیں،
اس کی تازہ مثال پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ب
ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ونڈالہ ناصر خان میں بارات میں اوباش نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ْ
ریسکیو ذرائع کے مطابق کمسن بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے، زخمیوں میں دلہے کی والدہ بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








