لاہور :سوشل میڈیا پر "بائیکاٹ انڈیپنڈنٹ اردو” ٹاپ ٹرینڈ :سخت ردعمل جاری ،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستانی قوم کی طرف سے معروف نیوز ویب سائٹ دی انڈیپنڈنٹ کے خلاف بائیکاٹ کی مہم چل نکلی ہے اوراس کی وجہ بھی بڑی ٹھوس سامنے آئی ہے ،

ذرائع کے مطابق اس کی جو وجہ سامنے آئی ہے اس کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کو "ہلاک ” لکھنے پر انڈیپنڈنٹ اردو کے خلاف ٹویٹر پر بائیکاٹ کیلئے ٹرینڈ چل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبررساں ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ اردو نے آج گلگت بلتستان میں ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے شہید ہونے والے اہلکاروں کی خبر لگاتے ہوئے ان جوانوں کیلئے "ہلاک ” کا لفظ 2 بار استعمال کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید ناراض ہوئے اور انہوں نے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ رکروایا۔

ٹویٹر صارفین نے اس معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے "بائیکاٹ انڈیپنڈنٹ اردو” کا ٹرینڈ شروع کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگیا، سوشل میڈیا صارفین نے ملک کی سرزمین کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کیلئے شہید کے بجائے ہلاک کا لفظ استعمال کرنے کو مسترد کیا اور ادارے سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بسمہ سجاد نامی ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوسکتی، انہیں ایسے لفظوں سے پکارنے کے بجائے عزت دی جانی چاہیے۔

 

 

https://twitter.com/BismaSajjadPK/status/1343159904727670784

فاطمہ علی نامی ایک ٹویٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ” پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، بائیکاٹ انڈیپنڈنٹ اردو”۔

 

 

https://twitter.com/FatimaA78649217/status/1343259205172662272

انہوں نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاک فوج ہماری طاقت ہے، ہم اس کے خلاف ایسی کسی بھی حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔

 

 

ایک صارف ندرت جویریہ  نے کہا کہ” وہ جنہوں نے اپنی جانوں، اپنے خاندانوں کی جانوں کی قربانیاں دیں، اپنے خوابوں کو ادھورا چھوڑ کر اپنی زندگیوں کو وطن کیلئے وقف کردینے والوں کو عزت دینا ان کا حق ہے، اور ان کی شہادت کا اعلان بھی اسی باعزت اور پروقار طریقے سے ہونا چاہیے۔

 

https://twitter.com/JaveriaNudrat/status/1343147835299131392

 

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم پاکستانی شہداء کو ہلاک بتانے والے ،بیرونی ایجنڈا پاکستان لے کر آنے والے خبررساں اداروں کو سبق سکھائیں، ہر پاکستانی اپنے شہید کی کس قدر عزت کرتا ہے، ہم اپنی آرمی کو سیلیوٹ پیش کرتے ہیں۔

https://twitter.com/ImranTeamISP/status/1343167375177351169

ایک اورصارف جوکسی تحقیقی اورتصنیفی شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ !شہداء ہماری آزادی کے محافظ اور ہماری آن ہیں۔ان کےلیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کا بائیکاٹ ہر ایک کے لیے ضروری ہے

 

https://twitter.com/nwaepakistan/status/1343153969745555457

 

ایک اورصارف کہتے ہیں کہ پاک فوج کے شہدا کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے پرجنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دی انڈیپنڈنٹ اردو کا بائیکاٹ اب ضروری ہوگیا ہے

https://twitter.com/sherryspeaks_/status/1343164031557906432

 

راحیل منہاس نامی صارف کہتے ہیں کہ جوفرزند وطن ہمارے لیے جانیں قربان کررہے ہیں انکی قربانیوں کا بدلہ ہم نہیں دے سکتے ، پھرہمیں خود ہی سوچنا چاہیے کہ جوجانیں نچھاورکررہے ہیں ان کے ساتھ کس انداز کے ساتھ پیش آنا چاہیے ، ہم ان کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں اوراردوانڈیپنڈنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں

Shares: