سال نو کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے کراچی میں پولیس کی جانب سے مساجد سے اعلان کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر ایک مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سال نو کی خوشی میں یا کسی اور وجہ سے کوئی بھی شخص اگر ہوائی فائرنگ کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔

پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں تمام تھانوں کے عملے کو اپنے اپنے علاقے میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہر سال نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے بھاری جانی نقصان ہوتا ہے

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایت جاری کر دی گئی، نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شہریوں سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کی ہے

ہوائی فائرنگ خوشیوں کو ماتم میں بدلنے کا سبب بنتی ہے ، ہوائی فائرنگ نے کئی ہنستے بستے گھر اجاڑ دیئے ، ہوائی فائرنگ قانوناً جرم ہے نئے سال میں فائرنگ کرنے والے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا

Shares: