افریقی عرب جمہوریہ ملک سوڈان سے سمندر کے راستے 1633 عازمین حج سعودی عرب کی جدہ اسلامی بندرگاہ پر اترے تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ سعودی عرب کی سرزمین پرقدم رکھتے ہی ان کے چہرے کھل اٹھے اور خوشی اور مسرت کے احساسات وجذبات سےسرشار وہ مکہ معظمہ کی طرف عازم سفر ہوگئے۔
خیال رہے کہ رواں سال حکومت نے جدہ بندرگاہ پرعازمین حج کی آمدو رفت کے لیے پانچ پلیٹ فارم فراہم کیے ہیں جہاں پرعازمین حج کے سامان کی تلاشی کے لیے جدید آلات نصب ہیں اور بغیر کسی انتظار کے عازمین کو ان کی قیام گاہوں کی طرف بھیج دیا جاتا ہے۔ عازمین حج کے سامان کی چھان بین کے لیے 14 آلات،700 ٹرالیاں اور 28 بسیں فراہم کی گئیں جو عازمین حج کو جدہ سے مکہ معظمہ میں ان کی قیام گاہوں تک لا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ جدہ بندرگاہ پر266 افراد پرمشتمل عملہ تعینات ہے جو 24 گھنٹے آنے والے اللہ کے مہمانوں کے ساتھ خوش اخلاقی کےساتھ پیش آنے کے ساتھ ان کی ہرممکن مدد فراہم کرنے اور رہ نمائی میں مصروف ہے