کسٹمز نے پنجگور میں کارروائی کے دوران ایک لاکھ لیٹر غیر ملکی ڈیزل برآمد کرلیا ہے کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ روز وفاقی گورنمنٹ کی جانب سے حالیہ ڈیزل اسمگلنگ لہر جس میں حکومت نے ہزاروں غیر ملکی اور غیر قانونی پٹرول پمپز کی نشاندہی کی ہے اور ان کے خلاف سخت ترین اقدامات بھی اٹھا ہے جارہے ہئں۔انھیں حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کسٹمز نے پنچگور جسے سرحد ی علاقہ اور ڈیزل اسمگلرز کا حب سمجھا جاتا ہے میں اپنی کارروائی مزید تیز کردی۔ گزشتہ روزگوادر کسٹمز نے ایف سی کے تعاون سے پنچگور کے مقام پر چھا پے کے دوران بڑے پیمانے پر غیر ملکی ایرانی ڈیزل کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،پنچگور کسٹمز موبائل اسکواڈ اور ایف سی نے 2 ھینو ٹرکوں / ٹینکر ز سے ایک لاکھ لیٹرز غیر ملکی ڈیزل برآمد کی، برآمد شدہ ڈیزل کی قیمت تقریبا کروڑں روپے بتاء جاتی ہے سمگلرز غیر ملکی تیل ایران سے اسمگل کرنے کے بعد اندرون سمگل کرنا چاہتے تھے کارروائی چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلکٹر کسٹمز گوادر طاہر قریشی ایڈیشنل کلکٹر غلام حیدر مئسر ڈپٹی کلکٹر فلک شیر نے ترتیب دی گئی عملے جس کی سربراہی سپرنٹنڈینٹ سعید بلوچ نے کارروائی میں حصہ لیا۔
مزید دیکھیں
مقبول
حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی
جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...
پنڈی بھٹیاں: ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک وزیر احمد اعوان کی رہنماؤں سے ملاقات اور تعزیت
حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پاکستان پیپلز پارٹی حافظ...
چیمپئنز ٹرافی فائنل:مدعو نہ کرنے پر پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی...
گورنر خیبر پختونخوا کا دورہ صوابی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے کی تعزیت
صوابی: گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے جماعت...
چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...