ہیکرز نے بھارتی ہدایت کارہ و پروڈیوسر فرح خان کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں اور وہ اپنی پروفائلز بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
فرح خان نے بتایا کہ ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام دونوں اکاؤنٹس ہیک ہوگئے تھے، انہوں نے اپنے شوہر و ہدایت کار سریش کندر جو ایک کمپیوٹر انجینئر ہیں کی مدد سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے، برائے مہربانی اگر آپ کو اس اکاؤنٹ سے کوئی پیغام موصول ہو تو اسے کلک یا اس کا جواب نہ دیں، ہوسکتا ہے اسے آپ کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد فرح خان نے مداحوں سے ان کی جانب سے کسی بھی پیغام پر ردعمل نہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ابھی تک بحال نہیں ہوسکا ہے ہوسکتا ہے کہ میرے کسی پیغام کاجواب دینے پر آپ کا اکاؤنٹ بھی ہیک ہوجائے لہذا احتیاط کریں۔
فرح خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرنے پر اپنے شوہر شریش کندر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی جلد بحال ہوجائے گا۔
دوسری جانب اداکار وکرانت نے انسٹاگرام اسٹوری میں اکاؤنٹس ہیک ہونے سے متعلق بتایا اور لوگوں کو اپنے اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے پیغامات کو نظر انداز کرنے کا کہا۔
انہوں نے لکھا کہ میرے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں، برائے کرم ڈی ایمز یا کمنٹس کو نظر انداز کریں ہم اس پر کام کر رہے ہیں-
خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ و سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر ، اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی اور انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان کے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے۔