جے یو آئی سے نکالے گئے سینئر رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی سے نکالے گئے سینئر رہنماؤں کااسلام آباد میں اجلاس جاری ہے

اجلاس میں مولانا فضل الرحما ن کے خلاف صف بندی اور لائحہ عمل پر مشاورت جاری ہے،حافظ حسین احمد کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر اسلام آباد نہ پہنچ سکے

جےیوآئی رہنما شام6 بجے پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے،مولانا شیرانی مولانا گل نصیب خان مولانا شجاع الملک دیگر اجلاس میں شریک ہیں

اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے اور اعلان کیا جائے گا.

قبل ازیں جے یو آئی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کا پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین کے خلا ف فیصلہ سامنے آیا ہے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب ، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے، چاروں رہنماوَں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے

جے یو آئی کے رہنماؤں حافظ حسین احمد، مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا شجاع الملک نے جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی،جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے لیے قائم ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کریں گے۔ پی ڈی ایم والے مخاصمت کے لیے نہیں مفاہمت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

مولانا فضل الرحمان سیلکٹڈ، پارٹی رہنما کے بیان پر جے یو آئی کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

مولانا فضل الرحمان جھوٹے اور سلیکٹڈ ، ایک اور جے یو آئی رہنما برس پڑے

آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے دوسرے دن پھر رابطہ

مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بندگلی میں پھنس چکے ہیں، اگر اُن کا دامن صاف ہے تو نیب میں کیوں پیش نہیں ہوتے‘۔ان کا کہنا تھا کہ کتنا کمایا،کتنا لگایا اورکتنا کھایا:اب حساب دینے کا وقت آگیا ہے پی ڈی ایم ایک پیج پر نہیں، اس لیے یہ حکومت نہیں گراسکتے، مولانا فضل الرحمان کو قوم کی نہیں بلکہ اپنی فکر ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، اداروں کےسامنے دھرنوں کی باتیں بچگانہ ہیں، مولانا نیب سے بچنے کے لیے یہ سارے ڈرامے کررہے ہیں

Leave a reply