ایک نوجوان خوبصورت خاتون سعودی حکام کے ہتھے چڑھ گئی

0
50

ریاض : ایک نوجوان خوبصورت خاتون سعودی حکام کے ہتھے چڑھ گئی ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ایک طرف انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کی جارہی ہے تو دوسری طرف سعودی عرب کی ایک عدالت نے انسانی اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن لوجین الحاتلول کو 5 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

سعودی اخبار سبق کے مطابق سعودی عرب کی کریمنل عدالت نے انسانی اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون لوجین الحاتلول کو سعودی نظام کے خلاف عوام کو اکسانے اورقومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کے الزام کے تحت 5 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

سزا پانے والی انسانی حقوق کی رضا کار کی بہن علیاء الهذلول نے ٹوئٹ میں لکھا کہ لوجین الحاتلول پر 5 سال کی سفری پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری وکیل اور لوجین الحاتلول جج کے فیصلے پر اپیل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے ان الزامات کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے لوجین الحاتلول کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔لوجین الحاتلول کو 2013 میں اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی تھی جب انہوں نے سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کے حق کے لیے عوامی مہم شروع کی تھی۔

واضح رہے کہ 31 سالہ لوجین الحاتلول کو خواتین کے حقوق سے متعلق کم از کم ایک درجن دیگر کارکنوں کے ساتھ مئی 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a reply