ہوشیار خبردار نئے سال کے موقع پر نوسر باز اور فراڈیے آپ کے ساتھ کہیں‌ ہاتھ نہ کرجائیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے خبردار کیا ہے کہ شہری محتاط رہیں . اس وقت آن لائن دھوکہ دہی اور فراڈ بہت عام ہوگیا ہے. فراڈیے اور دھوکے باز ہر موقع پر نئے حربے اپنا کر وار کرتے ہیں‌ اور ان کا یہ فراڈ موقع محل کی مناسبت سے ہوتا ہے . اس حوالے نیا فراڈ جو اس وقت آن لائن چل رہا ہے اس سے ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے اور شہریوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے .

اگر ایسا کوئی نیا دھوکے پر مبنی میسج آئے تو اس سے فوری طور پر ہشیا ر ہوجائیں‌اور ہرگز اپنا قیمت ڈیٹا اور پاسورڈ استعمال نہ کریں اور کسی کو دیں‌بھی نہ ورنہ آپ کا سارا بیلنس اور قیمتی ڈیٹا چرا لیا جائے گا اور آپ دیکھتے رہ جائیں گے.

اس طرح کے نیو ایئر گفٹ والے لنک تقریباً ہر گروپ میں شیئر ہو رہے ہیں ۔ان لنکس پر جانے سے کچھ دوستوں کا موبائل بیلنس اور کچھ کا پرسنل ڈیٹا غائب ہوا ہے ۔۔۔۔ برائے مہربانی احتیاط کریں

Shares: