معاشی ترقی میں اہم پیشرفت ،پاکستان کو روس اور یورپ سے ملانے کیلیے بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا

0
33

وزیر ریلوے اعظم سواتی سے ازبکستان کے وفد کی ملاقات ، وفد کی قیادت ازبک وزیر ٹرانسپورٹ ایلکام ماکاموو نے کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،گارگو ٹرین سروس سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان،افغانستان اور ازبکستان کے مابین کارگو سروس شروع کی جاسکے گی

یہ ملاقات آج وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے ورلڈ بینک کے نام سہہ ملکی مشترکہ اپیل پر دستخط کرنے سے قبل کی گئی۔واضح رہے کہ اس سہہ ملکی مشترکہ اپیل پر پہلے ہی صدر افغانستان اور صدر ازبکستان دستخط کر چکے ہیں۔ تین ممالک کی جانب سے 4.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اپیل ورلڈ بینک کو کی جائے گی جو کہ پہلے ہی اس اپیل کے حوالے سے آن بورڈ ہے۔

یہ ریلوے لنک تینوں ممالک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔مشترکہ اپیل کے تحت حاصل ہونے والے سرمائے سے 573 کلومیٹر طویل ریلوے لنک بچھایا جائے گا، اس ٹریک پر 27 سٹیشن ، 912 مختلف النوع تعمیرات اور 7 ٹنل ہوں۔

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ مختصر ترین معاشی ٹریک پشاور سے کابل اور کابل سے مزار شریف کے ذریعے ازبکستان کے ساتھ جا ملے گا۔خطے کی معیشت کو جوائنٹ وینچر کے ذریعے مضبوط کریں گے۔ دہشت گردوں کو باہر نکال دیں گے۔

Leave a reply