مفتی منیب کوچیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹادیاگیا

0
55

اسلام آباد :مفتی منیب کوچیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹادیاگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کردی، منیب الرحمان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا،

وفاقی حکومت کی طرف سے فیصلے کے مطابق ان کی جگہ مولانا عبدالخبیر آزاد 19 رکنی کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

 

 

وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کردی، وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 رکنی کمیٹی کے نئے چیئرمین بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد ہوں گے،

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور اور سُپارکو کے نمائندے شامل ہوں گے۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں مزید بھی تبدیلیاں متوقع ہیں‌

Leave a reply