رانا تنویر استعفیٰ دیکر دوبارہ الیکشن لڑیں :لگ پتے جان گے :بڑی شخصیت کا بڑا دعویٰ

0
45

شرقپور : رانا تنویر استعفیٰ دیکر دوبارہ الیکشن لڑیں :لگ پتے جان گے :بڑی شخصیت کا بڑا دعویٰ ا،طلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا تنویرکے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں ، ادھر اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہےکہ وہ اب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ہیں اور پارٹی میں ہی رہیں گے۔

شرقپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرقپور سے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ میں اب بھی مسلم لیگ ن میں ہوں اور پارٹی میں ہی رہوں گا۔جلیل شرقپوری نے اپنے علاقے سے منتخب ن لیگی ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ دے کر ان سے مقابلہ کریں ۔

واضح رہے کہ ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے ستمبر میں ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کی گئی تقریر پر تنقید کی تھی جس کے بعد سے ان کے مسلم لیگ ن سے تعلقات خراب ہوگئے اور انہوں نے متعدد بار پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave a reply