ن لیگ کی اکثریت مریم نواز کے فیصلے سے ناخوش

0
42

:ن لیگ کی اکثریت مریم نواز کے فیصلے سے ناخوش،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن میں ارکان اسمبلی استعفوں کے حوالے سے مریم نواز کے فیصلوں کوبہت زیادہ غلط سمجھتے ہیہں ،

ذرائع کے مطابق ن لیگ راناثنااللہ کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم نے استعفوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔فی الحال یہی فیصلہ ہوا ہے کہ استعفے پارٹی سربراہان کے پاس جمع ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ن لیگ کا حصہ لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ڈی ایم اور ن لیگ کو پوری قوت سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پارٹی اور قیادت کے ساتھ مخلص رہنماؤں کی گرفتاری کا پیغام جبر اور ظلم ہے۔

جبکہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ یکم جنوری کو کیا جائے گا،ن لیگ میں غالب اکثریت سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی ہے۔

Leave a reply