مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار،فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل ہوئے کہا کہ اللہ کی شان ہے جعلی شراب کے لائسنس جاری کرنے والا شخص بھی کرپشن کےخلاف باتیں کررہا ہے، جس شخص نے اڑھائی سالوں میں آدھے سے زیادہ تونسہ خرید لیا وہ کرپشن کا شور مچارہا ہے
جعلی شراب لائسنس میں پانچ کروڑ رشوت عثمان بزدار نے وصول کی لیکن جیل میں سینئر بیوروکریٹ ہیں، نیب کی انتقامی کاروائیوں کے خوف سے کل ایک بیوروکریٹ نے خودکشی کی، نیب کی تذلیل سے بچنے کےلیے برگیڈیئر اسد منیر بھی خود کشی کرچکے ہیں
پی ڈی ایم کے اتحاد کو کمزور کرنے کےلئے حکومتی ٹھگوں کا ٹولہ دن رات سازشی پلان تیار کررہا ہے، کاش ایسے پلان مہنگائی کے خاتمے کےلئے تیار کیے جاتے، لیکن اس ووٹ حکومت کا ایجنڈا پاکستان کو دیوالیہ کرنا ہےپی ڈی ایم عوامی مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے اور عمران خان اپنی اے ٹی ایم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں
قوم مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور عمران نیازی این آر او کا رونا رو رہے ہیں، عمران نیازی خواجہ آصف کو گرفتار کرکے سمجھتے ہیں ہم مسلم لیگ(ن) کو توڑ دیں گے، عمران نیازی یاد رکھو مسلم لیگ(ن) کا ہر رکن نوازشریف کا سپاہی ہے اور مرتے دم تک رہے گا








