اسلام آباد۔ : ٹیلی نار پاکستان کا آزاد کشمیر میں سروسز کی بحالی کے لیے اتھارٹیز سے مطا لبہ،اطلاعات کے مطابق ٹیلی نار پاکستان کی حکومتِ آزاد و جموں کشمیر میں اپنے نیٹ ورک بحالی کے لیے درخواست کی ہے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کی لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی بنیادی ضرورت زندگی سے محروم ہو گئی ہے۔

 

 

https://آزاد کشمیر: میر پور ڈویژن میں ٹیلی نار کمپنی کے ٹاور کنٹرولرز سیل

 

ٹیلی نار پاکستان کو کچھ دن قبل ہی آزاد کشمیر کے ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس کے فوراً بعد ٹیکس اتھارٹی نے متعدد نیٹ ورک سائیٹس کو سیل کر دیا۔ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے اس ٹیکس ڈیمانڈ پر تحفظات کے ساتھ متعلقہ فورمز پر چیلنج کیا جا رہا ہے تاہم قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے اتھارٹی کی جانب سے ہماری کچھ سائٹس سیل کرنے کا انتہائی اقدام اٹھایا گیا اور سروسز معطلی کی وجہ سے آزاد کشمیر کی آبادی کا ایک بڑا حصہ بھی متاثر ہوا۔

بد قسمتی سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب کہ ملک میں وبائی مرض اور آزاد کشمیر کے سخت موسمی حالات میں لوگوں کا رابطے میں رہنا انتہا ئی نا گزیر ہے۔ ٹیلی نارپاکستان متعلقہ اتھارٹیز سے پرزور مطا لبہ کرتی ہے کہ کمپنی کی سائیٹس کو فوری کھول دیا جائے تاکہ سروسز بحال کی جا سکیں اور آزاد کشمیر کے عوام کو رابطوں میں رکھا جا سکے۔

پاکستان کی بڑی ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل ٹیلی نار پاکستان ملک کی ترقی اور معاشرے کی فلاح کے لیے ٹیکس ادائیگی کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور اس سلسلے میں اپنی ذ مہ داریوں سے بھی بخوبی واقف ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں ٹیکس ادا ئیگیوں کا شفاف نظام ہونا چاہیے جوملک میں انویسٹمنٹ کے لیے ساز گار ماحول مہیا کرے اور کاروباری آسانیاں پیدا کر کے ملک کی ترقی کا باعث بنے۔

Shares: