سرگودہا پولیس کی بڑی کاروائی، 62 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کر لیا
عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے اور اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے سرگودھا پولیس تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔”مورخہ19.07.20کو تھانہ شاہ پورصدر کے علاقہ بکھر بار کے رہائشی محمد حیات ولد رحمت خان جب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سویا ہوا تھا اچانک 4اشخاص مسلح اسلحہ ان کی حویلی کی دیوار پھلانگ کر اندرآگئے اور تمام گھروالوں کو زبردستی ایک کمرے میں جاکر بند کر دیا ملزمان نے گھر کی چابیاں اسلحہ کے زور پر چھین لیں اور گھر کے مختلف حصوں میں رکھی گئی رقم،زیورات،موبائل فون ودیگرقیمتی سامان زبردستی نکال کرلے گئے۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی، مادی شہادتوں کو اکٹھا کیا گیا اور مدعی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا“ ملزمان نامعلوم تھے اور ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہاتھا جس پرایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اور جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کی گئی۔جرم نشان چھوڑتا ہے پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقوعہ سے ملنے والے فنگرپرنٹ کی مددسے ملزمان کا سراغ لگا کر ان کو نہ صرف گرفتارکیا بلکہ لوٹا گیا مال بھی برآمد کرلیا ہے۔
اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو بتلایا کہ ملزمان مختلف ذرائع استعمال کرکے ریکی کرتے اور پھر واردات کرتے تھے اورلوٹا گیامال دیگر اضلاع میں جاکر فروخت کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان اللہ یار، سکندر حیات، فیصل اور آصف اس واردات کے علاوہ تھانہ شاہ پورصدر پولیس کو تین دیگرمقدمات میں بھی مطلوب تھے۔ گرفتارملزمان سے مجموعی طور پرچھینا گیامال مسروقہ62لاکھ42ہزار روپے نقدی اور زیورات برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ دوکلاشنکوف، ایک پسٹل30بور اور کلہاڑی بھی برآمد کرکے الگ مقدمات درج کرلیے ہیں