پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکلنے کے بعد اب آخری امید کون ؟ جانیے مبشر لقمان کی زبانی

0
47

پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکلنے کے بعد اب آخری امید کون ؟ جانیے مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مبشر لقمان نے نئی یو ٹیوب ویڈیو دبئی سے ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کی بیساکھی پر اپوزیشن نے نظریں جمالی ہیں. حکومت کے اتحادیوں سے اپوزیشن نے اپنے رابطے تیز کردیے ہیں. اب سوچنا یہ ہے کہ کیا یہ رابطے کوئی اثر دکھائیں گے . اپوزیشن کو علم ہے کہ حکومت کے اتحادی ان سے نارض ہیں. اس لیے وہ اس دوری اور ناراضی کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے. اور یہ سوال اہم ہے کہ یہ رابطے واقعی فائدہ دے سکتے ہیں.

یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دے دیے تو حکومت کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوگا. حکومت زمنی الیکشن کرا کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لے گی . پھر اس طرح اٹھارویں ترمیم کو بھی ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی. اس طرح استعفے دینے والا معاملہ مشکل نظر آتا ہے. حکومت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا . اس لیے حکومت بار بار کہہ رہی ہے کہ استعفے دو استعفے دو . اب جب اس صورت حال کی سمجھ آئی ہے تو اپوزیشن اس فیصلے پر لیت و لعل کر رہی ہے. اس لیے کل یعنی 2021 کا سورج اپوزیشن کے لیے کوئی اچھی خبر لاتا نہیں‌ آرہا .

اپوزیشن کے جلسے اگرچہ کافی ٹھیک رہے لیکن ملتان کا جلسہ حکومت پنجاب اور پولیس کے تعاون سے کامیاب ہوا . لیکن پشاور اور دورے جلسے کافی کمزور ہوتے دکھائی دیے. مریم نواز کی لاہور جلسے کی پالیسی نے پی ڈی ایم کی ساری ہوا نکال دی. جو کہ گیارہ ہزار تک لوگ جلسے میں‌لانے میں کامیاب ہوئی . لیکن مریم نواز اب بھی باز نہیں‌ آرہی اس نے اپنے باپ کی سیاست کا جنازہ نکال دیا اور اپنے چچا کی سیاست کا جنازہ نکال دیا .مریم نواز نے ن لیگ کی ساری لیگیسی کو ختم کر دیا. اب پی ڈی ایم بھی ان کے بیانیے سے دور ہوتی دکھائی دیتی ہے یوں‌پی ڈی ایم کے لیے کوئی اچھی خبریں نہیں ہیں.

Leave a reply