لاہور:نئے سال پردنیا دعائیں اورمریم نوازبددعائیں دینے لگیں ،نئے سال پر دعا سے مریم نواز کی سوچ وفکرکا اندازہ لگا سکتے ہیں،اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے کس دعا کے ساتھ سال نو کا آغاز کیا؟
ایک طرف مریم نواز نے سال نو کے موقع پرمبارک باددی تو دوسری طرف حکومت اورحکرانوں کوبدعائیں بھی دیں،
نئے سال کا آغاز اس دعا کے ساتھ کے اللّٰه تعالیٰ پاکستان کو مسلط شدہ نااہل اور بےحس حکمرانوں سے چھٹکارا عطاء فرمائے اور اس پاک سر زمین میں آئین کی حکمرانی نافظ فرمائے تاکہ پاکستان خوشحالی کی منزل کی جانب ایک بار پھر گامزن ہوجائے۔ آمین، یار رب العالمین۔
A very happy new year
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 31, 2020
مریم نواز نے سال نو پر قوم کو مبارکباد کے ساتھ یہ دعا بھی کی ہے کہ اللہ پاکستان کو مسلط شدہ بے حس حکمرانوں سے چھٹکارا عطا فرمائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ’نئے سال کا آغاز اس دعا کے ساتھ کے اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو مسلط شدہ نااہل اور بےحس حکمرانوں سے چھٹکارا عطاء فرمائے‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ اس پاک سر زمین میں آئین کی حکمرانی نافذ فرمائے تاکہ پاکستان خوشحالی کی منزل کی جانب ایک بار پھر گامزن ہوجائے‘۔
ادھر سوشل میڈیا پرمریم نواز کے سال نو کے آغاز کے موقع پربدعائیں دینے کے عمل کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ سیاست کے لیے اور موقع کوئی کم تھے کہ مریم نواز نے قوم کے لیے سال کے آغاز پربددعا کی