پی ایس ایل کی فرنچائز سے معاہدات کی منسوخی نے پاکستان کے اندر کرکٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھا دیے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام پی ایس ایل فرنچائز سے اپنا معاہد منسوخ کردیا ہے . پی سی بی کے چند متعلقہ افراد نے اس موڑ پر ایسا کام کیا ہے جب پاکستان پریمئر لیگ کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری وساری رکھے ہوئے . ان کے اس قدام سے پاکستان کے اندر کرکٹ کو بہت دھچکا لگا ہے پی سی بی کے آفیشل جو پہلے ہی بھاری معاوضہ وصول کر رہے ہیں.

ان یہ اقدام پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو تاریک کردے گا. کہا جا رہا ہے کہ آفیشل کی جانب سے طلب اور لالچ کی وجہ سے ایسے ہتھکنڈے اٹھائے جا رہے ہیں . جس سے ان مخصوص افراد کو ذاتی فائدہ تو ہو جائے گا لیکن پاکستان کرکٹ کو اس کا نقصان ہو گا.

دنیائے کرکٹ نے تسلیم کیا کہ جہاں‌کورونا کی وجہ سے کرکٹ کو پہلے ہی مسائل کا سامنا ہے پی ایس ایل جیسے ایونٹ نے ان حالات میں بھی دلور کیا . اور پی ایس ایل کی کامیابی نے ان حالات میں ‌پاکستان کے اندر کرکٹ کو پھر سے لکھڑا کیا تھا ان ہتھکنڈوں‌سے محنت رائیگاں‌کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

پاکستان میں‌ کرکٹ کو ملکی سیکیورٹی حالات کی وجہ سے بھی بہت نقصان پہنچا ہے پی ایس ایل کو کامیاب کرنے کے لیے بہت کوشش اور جدوجہد کی گئی اس کے لے ہمارے سیکیورٹی اداروں کو بھی بہت بڑا کریڈت جاتا ہے کہ ان کی محنتوں‌ سے یہاں‌انٹرنیشنل کھلاڑی آئے. . کرکٹ کو بحال کرنے میں پی ایس ایل فرنچائز کا بہت بڑا رول ہے .

فرنچائز کے ساتھ یک دم معاہدات کو ختم کردینے جیسے عمل نے پی ایس ایل جیسے ایونٹ کی کامیابی اور مستقبل کو متاثر کیا ہے . ان اقدام سے کرکٹ کا پاکستان کے اندر کامیابی کا سفر متاثر ہو گا. یہ سب اقدام صرف اور صرف ان چند افراد کے لالچ کی وجہ سے اٹھائے جارہے ہیں. جو پہلے ہی بہت بھاری معاوضہ لے رہے ہیں اور ادارے سے غیر معمولی مراعات سمیٹ رہے ہیں.

وزیر اعظم پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہیے جو کہ خود ایک سپورٹس پرسن رہے ہیں‌ ان معامالات کی باریکیوں کو سمجھتے ہیں‌. متعلقہ حکام بالا کو ضرور اس پر ایکشن لینا چاہیے . پی سی بی کے اندر وہ گروہ جو ذاتی لالچ و حوس کی وجہ سے ایسے اقدام کررہا ہے . اور پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل جیسے کامیاب ایونٹ کو نقصان پہنچا رہا ہے .

ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے . کیونکہ نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کرکٹ کو فروغ‌دینے کے لے ایسے ایونٹ کو اب ضائع کرنا کرکٹ کے مستقبل کو تاریک کرنے کے مترادف وہ گا.

Shares: