جسے بڑی مشکل سے پالا تھا اسی نے قتل کردیا پھرخود بھی قتل ہوگیا

0
39

کراچی :جسے بڑی مشکل سے پالا تھا اسی نے قتل کردیا پھرخود بھی قتل ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق سپر ہائی وے پر معروف ہاؤسنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں فائرنگ سے ماں ،بیٹا اورملازم قتل ہوگئے

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر بیٹے نے ماں اور ملازم پر فائرنگ کی اور خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، ہلاک افراد کی شناخت شمائل، سلمیٰ اور ملازم فاروق کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a reply